وزیراعظم شہباز شریف دورہء شرم الشیخ مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ

14

‎ شرم الشیخ،  14 اکتوبر ( اے پی پی): وزیراعظم  محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہء شرم الشیخ مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

‎وزیرِ اعظم نے شرم الشیخ میں  منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

‎مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔