وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات

16

اسلام آباد، 22 اکتوبر (اے پی پی ): وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے کاروباری برادری کے نمائندوں سےنے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل  کے تحت کاروباری طبقے کے ساتھ جاری مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی، او آئی سی سی آئی، اے پی ٹی ایم اے اور مختلف شہروں کی چیمبرز آف کامرس کے صدور و نمائندگان سمیت ایف بی آر، وزارتِ تجارت، صنعت، پیٹرولیم اور توانائی کے حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں کاروبار کے فروغ، پالیسی مسائل اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ مملکت نے حکومت کی کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، پالیسیوں کے تسلسل اور نجی شعبے کے فروغ کے عزم کو دہرایا۔

شرکاء نے ایس آئی ایف سی کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مشاورتی اور شمولیتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ وزیرِ مملکت نے کاروباری طبقے کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو مسائل کے جلد اور مؤثر حل کی ہدایت کی۔

ملاقات میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر اتفاق کیا گیا۔