وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جرمن سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد کی ملاقات

13

اسلام آباد، 22 اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جرمن سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی، جس کی قیادت جرمن سفیر اِنا لیپل نے کی۔

ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام، اصلاحاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کا آؤٹ لک بھی بہتر کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتی ہے۔