وفاقی وزیر اطلاعات کی میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

15

لاہور ، 18 اکتوبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی چیئرمین پنجاب گروپ/ دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کے گھر آمد ،وفاقی وزیر نے میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا-

وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں- ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔