وفاقی وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں سٹی میکرو فورم میں شرکت

13

واشنگٹن ڈی سی، 15 اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سٹی بینک کی جانب سے منعقدہ سٹی میکرو فورم میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ نے فورم کے دوران سرمایہ کاروں کو پاکستان کی مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات، اسٹرکچرل اصلاحات، اور مضبوط مانیٹری انتظام کے باعث معاشی استحکام کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں امریکہ کے ساتھ تجارت معاہدے کے حوالے سے جاری کامیاب مذاکرات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا چکا ہے، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

فورم کے اختتام پر وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے آگاہ کیا۔