وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

11

اسلام آباد، 24 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لاجسٹک پارٹنرشپ کے امکانات اور کاروباری روابط کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

سعودی عرب کے وفد نے ٹرانسپورٹ شعبے میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی اور وزیر مواصلات کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

سری لنکا کے وزیر ٹرانسپورٹ بمل رتھ نائیک سے ملاقات میں بندرگاہوں اور لاجسٹک مراکز کے منصوبوں میں شراکت داری اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے اور تجارتی راہداریوں میں بہتری پر اتفاق کیا گیا۔