اسلام آباد،23اکتوبر (اے پی پی):پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسائو سکورسکی کے دورہ پاکستان کے موقع پرجمعرات کو یہاں پاکستان اور پولینڈ کی وزارت خارجہ اور اسلام آباد میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔











