اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ اے ٹی پی ٹور ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی جوڑی

58

اسلام آباد، 27 نومبر ( اے پی پی): اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ اے ٹی پی ٹور ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی جوڑی ہے۔پاکستانی جوڑی نے پاکستان ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی ٹور ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔

 مینز ڈبلز میں اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے سوئٹزرلینڈ کے جوہان نیکلس اور یوکرین کے ویدیم ارسو کو 6-3، 6-7(5)، 10-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔