حکومت توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری

11

اسلام آباد، 03 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اصلاحات کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے اور گردشی قرضے میں خاطرخواہ کمی لائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ توانائی کے نظام میں اہم اصلاحات جاری ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ آنے والے برسوں میں مکمل خودکار میٹرنگ کا نظام نافذ کیا جائے گا، جس سے صارفین کو پری پیڈ سروسز کی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں شفافیت، اصلاحات اور مالی نظم کے باعث کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔