خانیوال : سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی جاری

39

خانیوال،10 نومبر(اے پی پی ):  سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین سیلاب کو امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

 تحصیل کبیروالا کے موضع چوکی ہراج بستی دیوانی لک میں فلاحی تنظیم کے زیرِ اہتمام سردیوں کے لیے گرم بستر، گرم کپڑے، ادویات اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔