راولپنڈی؛ ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ کی کا مختلف پارکوں کا دورہ

14

راولپنڈی، 12 نومبر ( اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام مختلف پارکوں کا دورہ کیا۔

ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے،پھولوں پودوں کی سجاوٹ کو مزید نکھارا جائے،اس کے علاوہ پارکوں میں جوگنگ ٹریکس اور بچوں کے لئے پلے ایریاز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔