راولپنڈی، 12 نومبر ( اے پی پی):سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم پلان کے مطابق چلے لیکن آخر میں میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلے باز سلمان علی آغا اور حسین طلعت نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی جس سے پاکستان بیٹنگ لائن مستحکم ہوئی اور انہوں نے اچھا ٹارگٹ حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اول کے 25 اوور میں اچھی باؤلنگ کی لیکن اخر میں ویسی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔بابر بہت اچھا کھلاڑی ہے ان کی صلاحیتوں کے بارے میں سب جانتے ہیں۔











