اسلام آباد، 30 نومبر ( اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی ہے، ملاقات ۔میں پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا۔ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبالۂ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ صدرِ پاکستان اور مصری وزیرِ خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی











