اسلام آباد، 18 نومبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے اسلام آباد میں جاری بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں اگر صاف پانی میسر ہو تو ہسپتالوں پر 70 فیصد مریضوں کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طبی ماہرین کہتے ہیں ذیابیطس تمام بیماریوں کی جڑ ہے، ہر ہسپتال مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرہیز اور ہیلتھ کیئر سسٹم کا فروغ ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت متعدد بیماریوں کے خلاف مدافعت بارے ویکسین فراہم کررہی ہے لیکن عوام کا بڑا حصہ ان ویکسینز سے انکار کرتا ہے جس کا سدباب کرنا ضروری ہے۔











