قومی اسمبلی اجلاس میں  پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری کا اظہار خیال

14

اسلام آباد،13نومبر  (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی آئندہ چند ماہ میں ہو جائے گی،بلوچستان سمیت دیگر شورش زدہ علاقوں میں نیٹ ورک کا مسئلہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ فائیو جی کی کنسلٹنسی کے حوالے سے امریکی کمپنی آن بورڈ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کنسلٹنسی فرم عالمی معیار کی ہو اس حوالے سے اس میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر دو سال سے تیزی سے کام جاری ہے، ایک سال میں مختلف چیزوں میں نمایاں بہتری آئےگی۔انہوں نے بتایا کہ رائیٹ آف وے کی پالیسی اور خدمات کی بہتری کے لئے فعال ہیں،ٹاورز لگانے کے حوالے سے پالیسی موجود ہے،آپٹیکل فائبر کے 21700 ٹاور لگائے ہیں،25 کلومیٹر کی آپٹیکل فائبر بھی بچھائی گئی ہے۔