قومی اسمبلی اجلاس

15

اسلام آباد،  28نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میں منعقد  ہوا۔

 تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولﷺاور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے مختلف اراکین اسمبلی کی رواں سیشن کے دوران رخصت کی درخواستوں کی منظوری دی۔

اجلاس کا آغاز میں ہی رکن قومی اسمبلی نبیل احمد نے کورم کی نشاندہی کردی اس پر سپیکر نے عملےکو گنتی کی ہدایت دی۔

کورم پورا نہ ہونے کے باعث ایوان کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔