قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

22

اسلام آباد، 27 نومبر (اے پی پی ): قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 22ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 10 دسمبر 2025 بروز بدھ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شرکت ک۔ی

اجلاس میں اراکینِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، نور عالم خان، شیخ آفتاب، گل اصغر خان اور اعجاز الحق نے شرکت کی۔