ملتان،26 نومبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت معذور افراد کی بحالی اور سہولت کے لیے معاون آلات کی تقسیم کی تقریب صنعت زار ملتان میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروہ ہمدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعزیز خان نے مجموعی طور پر 32 معذور افراد میں 24 ویل چیئرز اور 8 آلات سماعت تقسیم کیے۔معاون آلات کی فراہمی پر مستفید ہونے والے افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہارِ تشکر کیا۔
تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے کی، جبکہ یہ پروگرام صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور ڈی جی سوشل ویلفیئر











