اسلام آباد، 21 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہء خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اورملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔











