وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

13

اسلام آباد، 27 نومبر ( اے پی پی): وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو، پاکستانی کمرشل اٹیچی ظہیر عباس اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر اور وفد نے شرکت کی اور حالیہ دورہ ازبکستان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات مستحکم کیے جا رہے ہیں، پاک۔ازبک تعلقات مختلف شعبوں میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، نئی قومی صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات کا محور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ باہمی تعلقات مضبوط ہوں،سیاحت کا شعبہ بے پناہ امکانات کا حامل ہے جس سے ازبکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھے گا۔