کراچی، 17 نومبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کی۔
وزیرِ اعظم کراچی میں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ انتظار گاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔











