وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات

13

اسلام آباد نومبر )اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‎ ‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا،‎‎حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس، سہولت کار گرفتار جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔‎قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا ۔

‎‎ آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔