وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے کے مقام کا دورہ

16

اسلام آباد، 11نومبر  ۰اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جائے دھماکے کا معائنہ کیا اور سرچ آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو دھماکے کے بارے بریفنگ دی۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور پولیس حکام بھی ہمراہ تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔محسن نقوی نےدھماکے میں  جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے  کہا  کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اوردھماکے کے ذمہ داروں  کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔