پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی تربیلا میں دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول اختتام پذیر

14

راولپنڈی، 12 نومبر (اے پی پی ): پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز نے تربیلا میں دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول کا اختتام کیا۔

مشق یرغمالیوں کو بچانے کے آپریشنز پر مرکوز تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستے شامل تھے۔

ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی یو اے ای کے اعلیٰ فوجی حکام اور سفارت کاروں کے ساتھ شرکت کی۔

مشق کا مقصد یرغمالیوں کو بچانے/ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں مشترکہ آپریشنل مہارتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔