چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی پریس بریفنگ

18

اسلام آباد ، 03نومبر (اے پی پی ): چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے   میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جی ڈی پی کے تناسب سے محصولات کی شرح میں 1.49 فیصد بہتری آئی ہے اور فائلرز کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

پیرکے روز    وزیرخزانہ محمداورنگزیب  اور حکومت کی معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ان کا کہنا تھا  کہ ایف بی آر میں جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، بہتر گورننس اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے محصولات کے نظام میں شفافیت آرہی ہے، اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیمنٹ و چینی کے شعبوں میں ٹیکس گیپ کم کیا جا رہا ہے۔