چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ  میں پاکستان کے نور زمان  کامیاب

15

اسلام آباد، 28 نومبر (اے پی پی): چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان نے جیت لی۔

 آج  بروز جمعہ کھیلے گئے فائنل مقابلے میں پاکستان سے محمد حمزہ خان اور نور زمان کے درمیان کھیلا گیا۔ نور زمان نے حمزہ کو 3-2 سے ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

فائنل میچ میں پہلے دو سیٹ حمزہ خان نے 9-11، 7-11 سے اپنے نام کیے۔ نور زمان نے تیسرے سیٹ سے شاندار واپسی کرتے ہوئے تینوں سیٹ 11-7، 11-4 اور 11-8 سے جیت کر چیمپئن شپ میں کامیاب ہوئے۔

چیمپین شپ 24 تا 28 نومبر 2025 تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہی جس میں 07 پاکستانیوں کے علاوہ 17 عالمی رینکنگ کے کھلاڑی جن میں چیک ریپبلک، مصر، جاپان، مالا اور ہانگ لینڈ سے کھلاڑی شامل تھے۔

 اختتامی تقریب میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل کاظم حماد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سووینئر پیش کیے۔

 تقریب کے دوران پی ایس ایف کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل سہیل اکبر،  فہیم انعام، چیف آپریٹنگ آفیسر، اسکواش لیجنڈ قمر زمان دیگر عہدیداران کھلاڑی، آفیشلز اور اسکواش کے شائقین بھی موجود تھے۔