چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے27 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

27

اسلام آباد،25نومبر  (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے  27 نومبر کو بروز بدھ ،مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔  پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن (ر)عرفان اصغر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 27 نومبر  جبکہ فائنل 28 نومبر کو ہوگا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 24 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،اس ایونٹ میں سات پاکستانیوں کے علاوہ 17 عالمی رینکنگ کے غیر ملکی کھلاڑی جن کا تعلق   چیک ریپبلک، مصر، ہانگ کانگ-چائنا، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 42 کریم ال حمامی کو سیڈ نمبر ون جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 43 نور زمان ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ ہیں۔