ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے تقرر میں مزید 4 ماہ لگیں گے،وزارت تعلیم

11

اسلام آباد،14نومبر  (اے پی پی):وزارت تعلیم کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے تقرر میں مزید 4 ماہ لگیں گے،سرائے عالمگیر میں یونیورسٹی کے قیام کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محمد الیاس چوہدری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری فرح نارنے کہا کہ سرائے عالمگیر میں یونیورسٹی کے قیام کی المصدق نے تجویز دی ہے اگر اس کی منظوری ہوگئی تو یہاں یونیورسٹی قائم ہو جائے گی،یہاں فی الحال یونیورسٹی قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ایچ ای سی کے چیئرمین کی تعیناتی کو چار ماہ لگیں گے اس وقت وفاقی سیکرٹری کو 3 ماہ کے لئے اضافی عہدہ دیا گیا ہے۔

نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 19-2018میں 65 ارب روپے کا ایچ ای سی کو بجٹ مل رہا ہے اس میں اضافہ کے بعد کے پی کے میں جامعات کو سہولیات دیں گے۔