اسلام آباد،29 دسمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الصبح شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور سائٹ پر فنشنگ ورک کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کارپٹنگ ورک کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹ کے اطراف ہارٹیکلچر و لینڈ سکیپنگ کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔
شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، جس سے ٹریفک کا دیرینہ مسلہ مستقل طور پر حل ہو گا اور شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہو گی۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے بارے وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
دورہ کے موقع پر چئیرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ممبر انجنئیرنگ سی ڈی اے اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔











