بورے والا ؛  تائیوان کی فلاحی تنظیم “زوچی” کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ 500 گھرانوں میں دو ماہ کا راشن تقسیم

63

بورے والا، 04 دسمبر (اے پی پی): بورے والا میں تائیوان کی فلاحی تنظیم “زوچی” نے سیلاب سے متاثرہ 500 گھرانوں میں دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا دو ماہ کا راشن تقسیم کیا۔ادارے کے مطابق اگلے مرحلے میں مزید 500 راشن بیگز بھی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔