سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

12

‎راولپنڈی۔7دسمبر  (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن میں  بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

‎ آئی ایس پی آر  کے مطابق علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12بھارت نواز دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل تھے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور  کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔