وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورۂ ترکمانستان

13

اسلام آباد، 11 دسمبر(اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے اشک آباد روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے ہونے والے فورم میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے علاوہ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونین خصوصی طارق فاطمی و طلحہ برکی بھی موجود ہیں۔