پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون پر اتفاق

18

خیرپور ،17 دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے قادن واری، ضلع خیرپور کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے مل کر کیک کاٹا۔

محسن نقوی نے یو اے ای کے قومی دن پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔