اسلام آباد، 05 دسمبر ( اے پی پی): وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان۔کوریا پی وی ماڈیول ٹیسٹنگ لیبارٹری پاکستان کی توانائی اور صنعتی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی اور نوجوانوں کے لیے تربیت و روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔
اے پی پی سے جمعہ کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیب کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سطح کے سٹینڈرڈ اور کوالٹی کے معیار برقرار رکھنا ہے۔پاکستان۔کوریا پی وی ماڈیول ٹیسٹنگ لیبارٹری میں 40 اقسام کے ٹیسٹ کی سہولیات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درآمد و برآمد ہونے والی اشیاء کے معیار کو اس لیبارٹری میں پرکھا جائے گا دوسرے مرحلے میں سولر پینلز کی ٹیسٹنگ بھی اسی لیبارٹری میں ہوگی۔











