اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، اورنگزیب خان کھچی نے پاک–تاجک ثقافتی فیسٹیول ویک کی لوک ورثہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک–تاجک ثقافتی فیسٹیول دونوں ممالک کی دوستی کی علامت ہے۔پاکستان اور تاجکستان کے تاریخی و ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ ثقافتی سفارت کاری خطے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے، پاک–تاجک ثقافتی میلہ مشترکہ ورثے کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے، ثقافت کے ذریعے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے۔
لوک ورثہ میں پاک–تاجک ثقافتی فیسٹیول کا شاندار آغاز ،فن، موسیقی اور روایات عوامی سطح پر روابط کو فروغ دیں گی، پاک–تاجک ثقافتی تعاون نئی نسل کے لیے اہم پیغام ہے پاکستان ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن،حذیفہ رحمان نے کہا کہ یہ کلچرل فیسٹیول بہت بڑا ایونٹ ہے،وزیراعظم پاکستان نے اس اقدام کو بہت سراہا ہے، وزیراعظم پاکستان نے اس سلسلے میں ہدایات دی ہیں کہ پاکستان ایک بڑا ثقافتی وفد لے کر تاجکستان جائے، انھوں نے تاجک سفیر کی اس سلسلے میں بھرپور کاوشوں کو سراہا۔











