چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیمینار سے خطاب

22

اسلام آباد،11 دسمبر (اے پی پی): چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے وزارت مذہبی امور اور یونیسیف کے زیر اشتراک سیمینار بعنوان “قرآن و سنت کی روشنی میں نوزائدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت، فروغ و رہنمائی” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات میں ماں کے دودھ کی افادیت واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کا حق ہے اور بچے کے لیے بہترین غذا ہے،دین اسلام ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ پر خصوصی زور دیتا ہے، جو خواتین بچوں کو دودھ نہیں پلاتی ان کے لیے قانون لایا جائے۔ ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا بھی لازمی ہے۔