اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔
بدھ کو یہاں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی سالانہ اسٹیک ہولڈرز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو قومی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔











