کابینہ کی توانائی کمیٹی کا قومی انرجی پلان پر جائزہ اجلاس

11

اسلام آباد۔24دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل  پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت  سے کام کرنے اور اس کے لئے علیحدہ  سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی پر ذیلی کمیٹی کا قومی انرجی پلان اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔  وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں  کی مشاورت سے  جامع قومی انرجی پلان بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

مزید برآں، اجلاس میں ویلنگ چارجز کی نیلامی کے بارے میں فریم ورک گائیڈ لائنز کی منظوری بھی دی گئی۔