اسلام آباد،22دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر پاکستان میں وسیع تر سیاسی اتفاق رائے موجود ہے، ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑ رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کا مضبوط وکیل ہے کشمیر کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی وفاق کی ترجیح رہی ہے، معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ،بھارت پانی پر سیاست کر رہا ہے اس کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے پاکستان اپنی سرحدوں اور اپنے مفادات کا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔











