اسلام آباد، 12جنوری(اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں بروز سوموازمنعقد ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آوٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدرنے منظوری نہیں دی۔ان کا کہنا تھاکہ اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔











