اسلام آباد،26: جنوری (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی عامر علی خان مگسی کی اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کرکے پاکستان نے امن کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت ایک اوورسائٹ بورڈ قائم کیا گیا ہے،یہ بورڈ ان علاقوں میں امن کے قیام اور بحالی کے لئے کام کرے گا جہاں ظلم اور تشدد ہوا ہے۔
اس بورڈ کا مقصد غزہ میں فسطینیوں کی بحالی اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان نے اس بورڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
اس موقع پر، پاکستان کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس بورڈ کے قیام سے فلسطینی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انشاء اللہ، یہ بورڈ امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا اور ان علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔
پاکستان کی اس کوشش کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اس کی کوششوں کو امن کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔











