وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات

41

ڈیووس،21 جنوری(اے پی پی): ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے ملاقات کی ۔

فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ خود چل کر  وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پاس آئے اور اپنا تعارف کروایا۔ اس موقع پر فلسطین کے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے عالمی فورمز پر فلسطین کے موقف کی حمایت اور فلسطین کاز کیلئے پاکستان کے کردار پر بھی  شکریہ ادا کیا۔