وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ، گورنر ہاؤس آمد

15

کوئٹہ،08 جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنر ہاؤس آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو گورنر ہاؤس بلوچستان میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال،علیم خان،رانا ثناء اللہ اور بلوچستان کے سیاسی راہنما بھی شریک تھے۔