وزیرداخلہ کا نئے کنونشن سنٹر کی جگہ کا دورہ

10

اسلام آباد،30جنوری (اے پی پی): وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا اور فوری احکامات جاری کیے کہ نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر ہر قسم کے غیر قانونی قبضے کو ختم کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا اور کنوابین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔