وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت صحت سہولت پروگرام کی 34ویں نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی کا  اجلاس

13

اسلام آباد۔12جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت صحت سہولت پروگرام کی 34ویں نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی کا  اجلاس  منعقد ہوا  جس میں   صحت سہولت پروگرام کے نظرثانی شدہ پی سی ون  کی منظوری دے دی گئی۔ پروگرام  کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب روپے ہے اور اس کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشیوں کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی بحالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔صحت سہولت پروگرام کی بحال شدہ خدمات کا باضابطہ آغاز  16 جنوری 2026 کو  ہوگا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام اور نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج ماڈل کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔