بیجنگ ،08جنوری(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پبلک سکیورٹی کے پاسپورٹ بیورو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے مختلف سیکشن کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے پاسپورٹ بنانے اور امیگریشن سسٹم کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کو امیگریشن پالیسی، پاسپورٹ کی درخواست دینے سے پرنٹنگ تک کے مراحل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں چین آنے والے غیر ملکیوں کی آمد، قیام و واپسی کے بارے بھی بریف کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے برق رفتار نظام کو سراہا اور کہا کہ چینی انٹری ایگزٹ نظام کی افادیت، مؤثریت اور برق رفتاری قابل تعریف ہے۔











