وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ

14

بیجنگ،08 جنوری (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔ وزیر داخلہ نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا اور بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی سکواڈ کو بھرپور داد دی اور کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے اور نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی جدید سیمولئیٹر مشین چلائی اور صدر بیجنگ پولیس کالج نے انہیں سیمولٹیرز اور دیگر ذرائع سے ہائی ٹیک ٹریننگ کے بارے میں بریف کیا۔