اسلام آباد، 09 جنوری( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔











