اسلام آباد،27 جنوری ( اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کو
ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ فریٹ اور پسنجر سیکشن مزید بہتر ہو سکتا ہے، کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کر کے ریونیو کو بڑھایا جائے اور لگیج اور بریک وینز کی شارٹیج کو پورا کیا جائے ۔ڈمی کوچز کے نام پر ویگنوں کی اصطلاح کو ختم کیا جائے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اگر کسی کوچ میں مٹیریل کی کمی ہے تو اسے فوری پورا کیا جائے ۔کارگو کی دو ٹرینوں پر بزنس کمیونٹی کا اعتماد خوش آئند ہے تیسری کارگو ٹرین بھی جلد چلائی جائے گی۔ بزنس کمیونٹی کا اعتماد ہم پر بڑھا ہے، وقت کی پابندی کر کے اس اعتماد پر پور اتریں آٹو موبیل کی نقل و حمل کے لیے 50 ویگنوں پر مشتمل ماڈل پلان تیار کیا جائے،کوچز کے ری فربشڈ ریک کے معیار کا آپریشنل افسران بھی معائنہ کریں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چیف کمرشل مینجر کو ٹرینوں میں سفر کر کے خامیوں کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا گیا اورتمام ڈی ایس اپنی ڈویژنز کی نیلامیاں اوپن آکشن کے ذریعے یقینی بنائیں۔











