زمبابوے، 14 جنوری ( اے پی پی): پاکستان انڈر 19 نے وارم اپ میچ میں امریکا انڈر 19 کو 69 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کے سمیر منہاس کی 74 رنز کی اننگز اوراحمد حسین کی آل راؤنڈ کارکردگی نے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔
پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 294 رنز بنائے جس کے جواب میں امریکا کی ٹیم 225 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
میچ کے بعد پاکستان کے احمد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے آیا تو دو وکٹیں گر چکی تھیں، اس لیے میں نے حالات کے مطابق بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ہم سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرامید ہیں۔











